انڈیا: ٹویٹ کے بعد بھوکی بچی کو ٹرین میں دودھ مہیا کیا گيا

،تصویر کا ذریعہMINISTRY OF RAILWAYS
سوشل میڈیا پر انڈین ریلوے کی اس بات کے لیے ستائش ہورہی کہ ٹرین پر سوار ایک مسافر کی ٹویٹ کے بعد ریلوے کے عملے نے کم سن بھوکی بچّی کو دودھ مہیا کر دیا۔
آنگھا نکم نامی ایک خاتون نے ٹرین میں سفر کے دوران دیکھا کہ ایک ماں اپنی چھوٹی سی بچی کو دودھ دینے کے لیے پریشان ہے۔
انھوں نے اسی وقت وزارت ریل کے صفحے پر ٹویٹ کر کے مدد کی درخواست کی جس کے بعد اگلے ہی سٹیشن پر انہیں دودھ مہیا کر دیا گيا۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
وزارت ریل آج کل ٹویٹر پر کافی فعال رہتی ہے اور ماضی میں بھی اس نے کئی بار مشکل میں پھنسنے والے مسافروں کی مدد کی ہے۔
آنگھا نکم نے انڈین ریلوے کے کونکن ڈیویژن سے اس مدد کے لیے 12 مارچ کہا تھا۔ لیکن یہ کہانی اس وقت سرخیوں میں آئی جب محکمہ ریل نے جمعرات کے اس کے بارے میں ٹویٹ کیا۔
وہ اس وقت ریاست مہاراشٹر میں ہپّا ایکسپریس ٹرین میں سفر کر رہی تھیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
انھوں نے بچی کی تصیر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اس بچي کو دودھ کی ضرورت ہے، یہ کونکن ریلوے میں ہپّا ایکسپریس میں سفر کر رہی ہے۔ برائے کرم سنیہا باپت سے اس بارے میں رابطہ کریں۔'
فورا ہی اس کے جواب میں کونکن ریولے نے ٹویٹ کیا کہ دودھ کا انتظام کولاڈ کے ریلوے سٹیشن پر کر دیا گیا ہے۔ اگلے کولاڈ سٹیشن پر کوچ سے باہر آکر دودھ لے لیں۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انڈین وزیر ریل سریش پربھو نے اس پر کونکن ریلے کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹر پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے بچی کا نام کارتکی بتاتے ہوئے کہا کہ کارتکی کتنی خوش نصیب ہے کہ چلتی ہوئی ٹرین میں اسے دودھ مہیا کیا گيا۔









