’امریکہ زمینی حقائق کو سمجھے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے امریکہ سے کہا ہے کہ دہشتگردی سے جنگ میں پاکستان کی مدد کرے کیونکہ دہشتگردی علاقائی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔ صدر نے اسلام آباد میں امریکی نائب وزیر خارجہ جنوبی ایشیا رچرڈ باؤچر سے ملاقات میں یہ بھی کہا کہ افغانستان میں منشیات کے ناجائز کاروبار کا سرمایہ پاکستان کے اندر عسکریت پسندی کو بھڑکانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ زمینی حقائق کو اچھی طرح سمجھے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی صدر نے امریکی اہلکار کو کہا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والے منشیات کی آمدنی سے پاکستان کے اندر دہشتگردی کو ہوا دی جاتی ہے اور امریکہ افغانستان میں پوست کا کاشت کو رکوائے۔ امریکہ کے نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیاء رچرڈ باؤچر نے صوبہ سرحد کے وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی سے ملاقات کی ہے۔ رچرڈ باؤچر نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ آر او زیڈ ایس کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں قانون سازی جلد ہی امریکی کانگریس میں منظور کر لی جائے گی جس کے بعد اس منصوبے پر مشترکہ طورپر عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس سے قبل امریکی سفارت کار پاکستان کے مشیر داخلہ رحمن ملک سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ |
اسی بارے میں قومی اسمبلی، کشمیر کمیٹی تشکیل19 August, 2008 | پاکستان بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||