’سیاسی مقدمات واپس ہوں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف مقدمات واپس لے لیے جائیں گے۔ جمعرات کے روز کوئٹہ میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے مزاحمت کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلحہ پھینک کر بلوچستان کی ترقی میں حصہ لیں۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کے اپنے دھڑے کے سربراہ اور نواب اکبر بگٹی کے بیٹے طلال بگٹی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ انھوں نے پاک افغان سرحد پر آباد سلمان خیل قبائل کے رہنماؤں سے خطاب کیا ہے اور کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں اعلی معیار کے تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں گے۔ جمعرات کی شام کو اسلام آباد واپسی سے پہلے رحمان ملک نے اخبار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں گے اور ان بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کے نام اگر ای سی ایل میں ہیں تو وہ واپس لیے جاتے ہیں۔ اس سے پہلے رحمان ملک نے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فہرستوں کے مطابق بلوچستان سے کوئی ایک ہزار ایک سو دو افراد لاپتہ ہیں۔ انھوں نے مزاحمت کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلحہ پھینک کر بلوچستان کی ترقی میں حصہ لیں اور اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت مصالحت کی پالیسی پر عمدرآمد ہے۔ انھوں نے کہا کہ نواب خیر بخش مری کے بیٹے گزین مری جلد پاکستان آئیں گے۔ | اسی بارے میں کوہلو میں کشیدگی اور آپریشن؟21 August, 2008 | پاکستان بگٹی:دوسری برسی، آٹھ ہلاکتیں؟25 August, 2008 | پاکستان گیس لائن کو دھماکے سے اڑا دیا 23 August, 2008 | پاکستان واہ اور سہالے حملوں میں تعلق27 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||