سہالہ دھماکہ، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں چار افراد ہلاک جبکہ سولہ زخمی ہو گئے ہیں۔ منگل کی شب دھماکہ اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ کے ایک ٹرک ہوٹل میں ہوا ۔دھماکے کے وقت ہوٹل میں زیادہ تر مسافر موجود تھے۔ ایس ایس پی اسلام آباد احمد لطیف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں ہلکی نوعیت کا دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ ایک چھوٹے سائز کا گڑھا موجود ہے اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ ہلکی نوعیت کا تین سے چار کلوگرام کا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔ کامران عادل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے ماہرین جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا سکے۔ | اسی بارے میں راولپنڈی: ہوٹل میں دھماکہ، دو ہلاک15 August, 2007 | پاکستان سلنڈر دھماکہ، ہلاکتوں میں اضافہ02 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||