بارودی سرنگوں سے چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرقہ ورانہ فسادات سے متاثرہ کرم ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگیں پھٹنے کے دو علیحدہ واقعات میں چھ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ پہلے واقعہ میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ہیں۔ پولٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح سبزیوں سے بھری اڑی لوئر کرم کے علاقے سے آرہی تھی کہ اڑولی کے مقام پر سڑک کے کنارے نصب ایک بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔ ان کے بقول اس واقعے میں گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں کو صدہ ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسرے واقعہ کی ممکل تفصیلات ابھی حاصل نہیں ہوپائی ہیں لیکن اس میں بھی تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جو ایک ٹریکٹر ہپر سوار تھے۔ تین دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ | اسی بارے میں کرم ایجنسی: جنگ بندی میں توسیع09 January, 2008 | پاکستان کرم ایجنسی سے آٹھ لاشیں برآمد 30 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||