ایران گیس منصوبے پراختلافات ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے اعلان کیا ہے کہ پاک بھارت گیس پائپ لائن کے بارے میں معاملات طے پاگئے ہیں اور دونوں ممالک نے اپنے کمرشل تنازعات حل کرلیے ہیں اب یہ منصوبہ آگے بڑھےگا۔ کراچی میں وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر نے بتایا کہ گیس کی خرید و فروخت کے لیے ایران اور پاکستان کے درمیان معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کابینہ کو خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔ کابینہ نے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے پر اتفاق کیا ہے اور پاکستان میں امریکی فوج کی موجودگی کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات شیری رحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر ایجنسی میں آپریشن اتحادیوں کے مشورے اور اور گورنر اور وزیر اعلیٰ کی درخواست پر شروع کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کو آپریشن کے بارے میں اعتماد میں نہ لینے سے متعلق وزیر اطلاعات نے کہا کہ اتحادیوں کو اعتماد میں لینا بھی ایک جمہوری عمل ہے۔ آپریشن کے دوران خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرنے کے بارے میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کابینہ کو ’ان کیمرہ‘ بریفنگ دی گئی ہے اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس کی تفیصلات بتانے سے گریز کیا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آپریشن کو حتمی نتیجے تک پہنچایا جائے اور اس دوران مقامی لوگوں کو تکلیف سے بچانے کی پوری کوشش کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تین نکاتی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے، جس میں مذاکرات، معاشی سرگرمیاں اور سکیورٹی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سر زمین پر امریکی فوج کی موجودگی کی خبریں بے بنیاد اور محض افواہیں ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اختتام پذیر ہونے والے مالی سال میں ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا گیا ہے اور تین کھرب روپے کی وصولی ہوئی ہے جبکہ کچھ سرکاری اداروں کو نئی پالیسی کے تحت نجکاری پر بھی اتفاق کیا گیا ہے جس میں ملازمین کو دس فیصد شیئرز دینے کی کوشش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے ہر یونین کونسل کی سطح پر یوٹیلٹی سٹورز اور بنیادی صحت مراکز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے اور بلوچستان حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ دس ہزار آسامیوں کا اعلان کریں۔ | اسی بارے میں ’پائپ لائن میں سب کا فائدہ ہے‘07 June, 2005 | پاکستان پائپ لائن :پاک ایران معاہدہ08 July, 2005 | پاکستان پاک، ایران گیس منصوبہ پربات چیت03 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||