BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 May, 2008, 18:23 GMT 23:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وہاڑی:’نابینا طالبعلم تشدد سے ہلاک‘

دینی مدرسہ(فائل فوٹو)
پاکستان میں ہزاروں بچے دینی مدارس میں زیرِ تعلیم ہیں
پاکستان میں جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ایک مدرسے کے معلّم نے نابینا طالبِ علم کو سبق یاد نہ ہونے پر پنکھے کے ساتھ الٹا لٹکا دیا جس سے مبینہ طور پر طالبِ علم کی موت واقع ہوگئی۔

تھانہ سِٹی وہاڑی کے سب انسپکٹر محمد افضل نے بتایا ہے کہ مدرسے میں زیرِ تعلیم بچوں کے مطابق بدھ کی شام کو سات سالہ محمد عاطف کو سبق یاد نہ ہونے پر اس کے معلّم مولوی ضیاءالدین نے پنکھے کے ساتھ الٹا لٹکائے رکھا جس سے عاطف کی طبیعت شدید خراب ہو گئی۔

بعد ازاں مولوی ضیاء الدین، عاطف کو اٹھا کر اپنے کمرے میں لے گئے جہاں وہ مبینہ طور پر انتقال کر گیا۔

بدھ کی رات اور جمعرات کے دن بھی عاطف مدرسے سے غائب رہا تو اس کے ہم جماعت چچا زاد بھائی نے اس کے گھر والوں کو اطلاع دی جنہیں مدرسے میں پہنچنے کے بعد مولوی ضیاءالدین کے کمرے سے عاطف کی لاش ملی جبکہ مدرسے کے معلم مولوی ضیاءالدین مدرسے سے غائب تھے۔ تاہم انہیں چند گھنٹوں کی تلاش کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے عاطف کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے اور حکام کے مطابق مزید تفصیلات پوسٹمارٹم کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

سب انسپکٹر محمد افضل کے بقول عاطف کا تعلق غریب گھرانے سے تھا اور اس کے والد ضلع خوشاب میں مزدوری کرتے ہیں۔ عاطف اپنے چچا زاد بھائی اور دیگر بیس کے قریب طلباء کے ہمراہ مدرسے میں ہی رہتا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد