چین نے پاکستان کی فریگیٹ تیار کر لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی بحریہ اور چین کے شپ یارڈ میں پہلے بڑے سمجھوتے کے بعد چین نے پاکستان کے لیے ایک فریگیٹ تیار کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فریگیٹ ایف 22 پی کی رونمائی بیجنگ میں سوموار کو ہوگی۔ یہ فریگیٹ ان چار میں سے پہلی ہے جن کو پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں معاہدہ سنہ دو ہزار پانچ میں ہوا تھا۔ چوتھی اور آخری فریگیٹ سنہ دو ہزار تیرہ میں پاکستان کے شہر کراچی میں مکمل کی جائے گی۔ پاکستان نے ماضی میں اس طرح کی فیگیٹ مختلف مغربی ممالک سے خریدی تھیں۔ ان ممالک میں برطانیہ اور فرانس شامل ہیں۔ سنہ دو ہزار پانچ میں کیے گئے معاہدے کے تحت چین بری جہازوں کی ٹیکنولوجی بھی پاکستان کو دے گا۔ | اسی بارے میں جوہری تعاون جاری، نئی ڈیل نہیں24 November, 2006 | پاکستان چینی صدر کا دورہ: توقعات اور امکانات23 November, 2006 | پاکستان پاک چین دو دفاعی معاہدے16 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||