امریکی اہلکار کراچی پہنچ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان نیگروپونٹے اور اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ رچرڈ باوچر اسلام آباد سے جمعرات کو کراچی پہنچ گئے ہیں۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے دونوں اہلکار اسلام آباد اور صوبہ سرحد کے دورے کے دوران مختلف سیاسی شخصیات اور مقامی عمائدین سے ملاقاتوں کے بعد کراچی پہنچے ہیں۔ کراچی پہنچنے کے بعد انہوں نے سٹی ناظم مصطفٰی کمال سے ملاقات کی ہے۔ متحدہ قومی مومنٹ کی مقامی لیڈرشپ نے ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم اس ملاقات کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔ امریکی اہلکاروں کی کراچی آمد کو انتہائی خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی اور بدھ کی رات گئے تک حکام ان کی کراچی آمد کی تصدیق کرنے سے گریز کر رہے تھے جس کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔ امریکی اہلکاروں کی آمد سے ایک روز قبل یعنی بدھ کو کراچی پولیس کے سربراہ نے مقامی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کے پاس انٹیلیجنس رپورٹ ہے کہ چند خودکش بمبار کراچی کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد کراچی میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ امریکی اہلکار کراچی میں پریس بریفنگ دیں گے۔ |
اسی بارے میں ’پالیسی پارلیمنٹ بنائے گی‘26 March, 2008 | پاکستان امریکیوں کی ملاقاتیں جاری26 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||