اختر مینگل ہسپتال میں داخل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ سردار اختر مینگل کو ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے ان کی طبعیت ناساز تھی۔ سردار اختر مینگل کو سنیچر کو سینٹرل جیل سے لیاقت ہسپتال لایا گیا جہاں ان کی مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد انہیں نیورو سرجری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق رکن اسمبلی اختر لانگھو نے بی بی سی کو بتایا کہ اختر مینگل کو کچھ دنوں سے چکر آرہے تھے جس کے بعد ان کے دل کے امراض کے حوالے سے ٹیسٹ کروائے گئے مگر وہ مثبت آئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان کے دماغ میں کوئی مسئلہ ہے۔ انہوں نے سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کرانے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو ہزار ایک میں بھی ان کے ساتھ ایسا ہی مسئلہ ہوا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال میں داخل کیا تھا۔ انہیں ہر سال ایم آرآئی ٹیسٹ ہر سال کرانے تھے مگر گرفتاری کی وجہ سے ایسا نہیں کراسکے۔ ’ڈاکٹروں نے پچھلی رپورٹس کا بھی معائنے کیا ہے۔ نئے ٹیسٹ کے نتائج کے بعد ڈاکٹر پتا کر سکیں گے کہ دماغ کو کس قدر نقصان پہنچا ہے۔‘ جب میں نے اختر لانگھو سے پوچھا کہ کیا حکومت کی جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا گیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل حقیقت میں بیمار ہیں، ان کی جماعت کے احتجاج کے بعد حکومت نے دباؤ میں آکر انہیں ہسپتال داخل ہونے کی اجازت دی کیونکہ حکومت کو یہ بھی ڈر ہے کہ اگر کچھ ہوگیا تو ذمے داری حکومت کی ہوگی۔ لیاقت ہسپتال میں سردار اختر مینگل کی ملاقات کو محدود رکھا گیا ہے، صرف قریبی رشتہ داروں کو ان سے ملاقات کی اجازت ہے۔ گزشتہ ہفتے ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں ادارہ برائے امراض قلب سے طبی معائنہ کروایا، ان کا بہتر علاج کرانے پر بلوچستان کے کئی شہروں میں ہڑتال کی گئی تھی۔ سردار اختر مینگل کراچی سنٹرل جیل میں اسیری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان پر حساس ادارے کے اہلکاروں کے اغوا اور تشدد کا الزام ہے۔ اختر مینگل کو پولیس نے ستائیس نومبر 2006 کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب انہوں نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ انہیں حب میں واقع اُن کے ایک فارم ہاؤس میں نظر بند کیا گیا، جس کے کچھ عرصہ بعد اُنہیں کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔ | اسی بارے میں ’اختر مینگل کی طبعیت ناساز ہے‘02 March, 2008 | پاکستان ’کھلی عدالت میں چلایا جائے‘ 13 September, 2007 | پاکستان اختر مینگل کو جیل بھیج دیا گیا26 December, 2006 | پاکستان اختر مینگل رہائش گاہ پر نظر بند28 November, 2006 | پاکستان مینگل کے محافظوں کو عمر قید09 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||