’میرا بیٹا بے قصور ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء بے نظیر بھٹو کے قتل میں مبینہ طور ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار شیرزمان کے والد نے دعوی کیا ہے کہ انکا بیٹا بے گناہ ہے اور انہیں ایک سازش کے تحت بے نظیر بھٹو کے قتل میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جمعہ کو پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے شیر زمان کے والد اکبر جان نے اپنے بیٹے کی بے گناہی کا دعوٰی کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کسی بھی مبینہ شدت پسند تنظیم یا مسلح طالبان کیساتھ کبھی بھی کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔ اکبر جان کا مزید کہنا تھا کہ انکے بیٹے نے جنوبی وزیرستان کے گورنمنٹ کالج لدہ سے ایف اے تک تعلیم حاصل کی ہے اور بعد میں وہ شمالی وزیرستان میں تین سال تک پولٹیکل محرر بھی رہے۔ انکے بقول اس سے قبل بھی شیر زمان کو پولیس نے افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے لیے پاکستان کے راستے سامان لیجانے والے ٹرکوں کے لوٹنے کی واردات میں مبینہ طور پر ملوث کیا تھا تاہم بعد میں انکے دعوٰی کے مطابق عدالت نے انہیں بے گناہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے ایک انتقامی جذبہ کے تحت انکے بیٹے کو بے نظیر بھٹو کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث کر کے گرفتار کیا ہے۔ اکبر جان کا مزید کہنا تھا کہ شیرزمان کو راوالپنڈی کے اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے اور انہیں ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کو فی الفور رہا کرکے بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیتات اقوام متحدہ سے کرائی جائے۔ واضح رہے کہ پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سےحسنین، رفاقت اور عبدالرشید کے بارے میں پولیس کا دعوی ہے کہ انہوں نے عدالت کے سامنے مبینہ اقبالی بیان میں اقرار کیا ہے کہ انہوں نے خود کش حملہ آوروں کو سہولتیں بہم پہنچائی تھیں۔ پولیس کے مطابق دو اور ملزمان اعتزاز شاہ اور شیر زمان بھی انکی تحویل میں ہیں۔ | اسی بارے میں راولپنڈی:جائے حادثہ دھلائی، رپورٹ تیار20 February, 2008 | پاکستان انتخابات میں ایسی خونریزی پہلے کبھی نہ تھی18 February, 2008 | پاکستان اقبالی بیان: بیت اللہ کی جانب اشارہ17 February, 2008 | پاکستان ایک اور ملزم کا ’اقبالی بیان‘15 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||