BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 February, 2008, 13:27 GMT 18:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: وکلاء کی ریلی پر لاٹھی چارج

کراچی میں وکلاء کا احتجاج
کراچی میں وکلاء کا احتجاج
کراچی میں پولیس نے وکلاء کی ریلی پر لاٹھی چارج کے بعد پندرہ وکلاء کو گرفتار کرلیا ہے۔

جمعرات اکیس فروری کو وکلاء تنظیموں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت دیگر ججوں کی بحالی اور وکلا رہنماؤں کی رہائی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ اس دوران پولیس اور وکلا میں جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کے بعد پندرہ وکلا کو گرفتار کرلیا ہے۔

صبح سے کراچی بار کے اطراف بھاری تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے تھے۔ دوپہر کو بار ایسو سی ایشن کی جنرل باڈی کے اجلاس کے بعد جب وکلا معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی تصویر لیے باہر نکلے تو پولیس نے انہیں روک دیا۔

تلخ کلامی کے بعد وکلا اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے بےدریغ لاٹھیاں برسائیں جس کے جواب میں وکلا نے پتھراؤ کیا۔ پولیس نے شدید شیلنگ کرکے وکلا کو بار کے احاطے کے اندر دھکیل دیا۔

تین گھنٹے تک جاری رہنے والے احتجاج، لاٹھی چارج اور شیلنگ میں تین وکلاء زخمی ہوگئے۔ پولیس کی شیلنگ کے دوران ایک شیل بار کے احاطے میں قائم بھوک ہڑتالی کیمپ پر آگر اور آگ لگ گئی جسے بعد میں بجھا دیا گیا۔

زخمی وکلاء کو بار روم میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ گرفتار ہونے والے وکلاء میں سے تین کو ایمبولینسز روک کرگرفتار کیا۔

وکلا رہنماؤں محمود الحسن، عظمیٰ رفیق اور دیگر کا کہنا تھا کہ وکلاء اپنی احتجاجی ریلی لیکر ایم اے جناح روڈ کی طرف جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں روک لیا۔ انہوں نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے شیلنگ کی جس کی وجہ سے کئی وکلاء بےہوش ہوگئے۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ وہ اس کا ذمےدار حکومت اور ان سیاسی جماعتوں کو سمجھتے ہیں جو حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی تشدد سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور وکلاء کی تحریک جاری رہے گی۔ محمود الحسن نے اعلان کیا کہ پولیس زیادتی کے خلاف سنیچر کے روز عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائیگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے وکلاء کو روکا تو انہوں نے قانون ہاتھ میں لیا جس کی وجہ سے پولیس کو کارروائی کرنی پڑی۔ عام انتخابات کے بعد وکلاگ کا یہ پہلا احتجاج تھا۔

جسٹس(ر)وجیہہ الدینبراہِ راست چیلنج
وکلا کا صدر مشرف کو براہِ راست چیلنج ہے۔
کراچی میں گرفتار ہونے والے وکیلوکلاء کا احتجاج
ملک بھر سے احتجاج اور ہڑتال کی جھلکیاں
جیلپابندِ سلاسل
وکلاء سے ملاقات کی اجازت، دوائیوں کی نہیں
عاصمہ جہانگیروکلاء پر’ تشدد‘
جیلوں میں بند وکلاء نمائندوں پر تشدد کا الزام
وکلاء کی ہڑتال
’اقتصادی مشکلات کے باوجود تحریک جاری‘
وکلاء پر تشدد
وکلاء پر پولیس تشدد تصاویر
وکلا کا احتجاجوکلا کا احتجاج
’لوگوں کے مسائل کے ذمہ دار وکیل نہیں‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد