BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 November, 2007, 11:27 GMT 16:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: اگلے دو دن اہم، کیوں؟

قومی اسمبلی(فائل فوٹو)
قومی اسمبلی کو پندرہ نومبر کوتحلیل کر دیا جائے: جنرل مشرف
پاکستان میں اگلے اڑتالیس گھنٹوں کو خاصی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس دوران جہاں نگران حکومت قائم ہونی ہے وہاں موجودہ حکمرانوں کو اپنی بوریا بستر بھی گول کرنا ہے۔

اس قلیل عرصے میں قومی اسمبلی تاریخ میں پہلی بار اپنی مقررہ پانچ سالہ مدت تو پوری کررہی ہے لیکن ایسا کچھ ایک فوجی صدر کے سائے تلے ہی ممکن ہو سکا ہے جس کا کریڈٹ جنرل مشرف کو ہی جاتا ہے۔ لیکن یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ واحد اسمبلی ہے جس نے اپنی مدت میں تین وزراء اعظم دیکھے اور ’جرنیلی جمہوریت‘ کے نئے برانڈ کا ذائقہ بھی چکھا۔ لیکن اب اس فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کا آٹھ سالہ دور ختم ہورہا ہے اور (ریٹائرڈ) جنرل پرویز مشرف کا دور شروع ہونے والا ہے۔

جنرل پرویز مشرف نے تاحال اپنی آخری ’پبلک اپیئرنس‘ یعنی گزشتہ اتوار کو چھٹی کے دن بلائی گئی پریس کانفرنس میں تو فخریہ انداز میں کہا ہے کہ وہ وردی میں ہوں یا نہیں فوج ان کے ساتھ ہے لیکن ایئر کنڈیشنڈ ہال میں منعقد اُسی نیوز کانفرنس میں انہیں چھ بار پسینہ پوچھتے بھی دیکھا گیا۔

چند ماہ سے پاکستان کے پہلے کمانڈو صدر کے ہاتھ کانپنے اور زبان میں لرزش کا نظارہ اور تذکرہ تو ان کے مخالفین کرتے رہے ہیں لیکن قدرِ ٹھنڈے موسم کے دوران ایئرکنڈیشنڈ ہال میں صدر صاحب کو پسینے سے شرابور پہلی بار دیکھا گیا۔

بعض تجزیہ کار کہتے ہیں کہ شاید یہ پاکستانی سیاست کے کُشتے کے ’اوور ڈوز‘ ہونے کا اثر ہو۔

پاکستان کےمعطل آئین کےمطابق قومی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے کی صورت میں ساٹھ روز کے اندر عام انتخابات ہونے ہیں اور بقول شیخ رشید کے’مختصر ترین نگران حکومت کا اعلان جلد ہونے والا ہے‘۔

ایسے میں کئی وزراء اسلام آباد میں دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں کو تالے لگا کر چابیاں متعلقہ محکمے کو سونپ چکے ہیں۔

وزیر مملکت برائے خوراک و زراعت محمد علی ملکانی نے بتایا کہ انہوں نے نہ صرف مکان اور دفتر خالی کر دیا ہے بلکہ سرکاری گاڑی واپس کرکے یوٹیلیٹی بلز بھی ادا کردیے ہیں۔ شیخ رشید بھی بطور رکن کابینہ الوداعی پریس کانفرنس کرچکے ہیں جبکہ بعض وزراء اپنا سامان سمیٹ رہے ہیں۔

شیخ رشید کا دعویٰ ہے کہ نگران وزیراعظم ریٹائرڈ بیورو کریٹ ہوگا۔اسلام آباد کے سیاسی حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے طور پر قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری طارق عزیز کا نام سرفہرست لیا جا رہا ہے۔

طارق عزیز کا نام سرفہرست ہونے کے دعویداروں کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل کے سیاسی کھیل کے تین فریقین صدر جنرل پرویز مشرف، مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی کے لیے قابل قبول ہوں گے۔

طارق عزیز کے ساتھ ساتھ حامد ناصر چٹھہ، سٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت حسین کے نام بھی ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں لیےمیں جا رہے ہیں۔

لیکن پاکستان جیسے ممالک جہاں ’ون مین رول، ہوتا ہے وہاں کچھ بھی وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کیونکہ ایسے ممالک میں شاہ کے وفاداروں کی فہرستیں بہت طویل ہوتی ہیں۔

نو جنوری سے پہلے عام انتخابات کرانے کا اعلان تو صدر جنرل مشرف کر چکے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نےانتخابات کی تیاریاں اب شروع کی ہیں۔ کمیشن کے سیکریٹری کنور دلشاد نے اعلان کیا ہے کہ انتخابی شیڈول پر غور کے لیے چودہ نومبر کو اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

ایسے میں سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کا انتہائی کم وقت ملے گا اور جس طرح بینظیر بھٹو کو خود کش حملہ آوروں کا بہانہ بنا کر تاحال جلسے جلوس سے روکا جارہا ہے اس سے تو لگتا ہے کہ حکومت ایک منصوبہ بندی کے تحت خود کش حملوں سے سیاسی جماعتوں اور ان کے حامیوں کو خوفزدہ کر رہی ہے۔

معطل آئین اور ایمرجنسی کے ہوتے ہوئے، سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے لیے کم وقت دینے اور خود کش حملوں کی آڑ میں جلسوں کی اجازت نہ دینے کی حکومتی پالیسیوں اور دیگر اقدامات سے تو بظاہر لگتا ہے کہ اقتدار کے ’خفیہ مالکان ایک بار پھر معلق اور من پسند پارلیمان چاہتے ہیں جس کی شکل چاہے کچھ بھی لیکن روح جرنیلی جمہوریت والا ہو۔

رینجرزہر طرف خاکی وردی
ایمرجنسی کے بعد اسلام آباد کا حال
اے پی سی کی تجویز
’سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے‘
1999 بمقابلہ 2007
جنرل مشرف کا واحد راستہ، پاکستان کی امید
بینظیر بھٹو اسلام آباد میں سنیچر کو ذرائع ابلاغ سے مخاطب سیاست کی رفوگیری
تجزیہ: ممکنہ مفاہمت کی بےنظیر کی شرط
احتجاجمظاہرے، احتجاج
ایمرجنسی کے خلاف مظاہرے جاری
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد