BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 August, 2007, 10:55 GMT 15:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایرانی مغویوں کی وطن واپسی

ایرانی مغوی
ایرانی مغوی ایف سی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں بازیاب کرائے گئے
بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں ایف سی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران بازیاب کرائے گئے21 ایرانی مغویوں کو بدھ کو کوئٹہ میں ایک خصوصی تقریب میں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

تقریب میں ایرانی صوبے سیستان کے گورنر محسن صدیقی، کوئٹہ میں ایران کے قونصل جنرل آرین نژاد، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل سلیم نواز، صوبائی پولیس سربراہ طارق مسعود کھوسہ اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر میجر جنرل سلیم نواز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا اور نہ ہی ایسے افراد کو پناہ دی جائے گی۔ انہوں نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی کہ گرفتار ملزمان میں جنداللہ تنظیم کے سربراہ عبدالمالک ریلی بھی شامل ہیں۔

ایرانی مغوی
اغواء کنندگان کو جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے ایران پاکستان معاہدے پر نظرثانی کے بعد ہی ایران کے حوالے کیا جائے گا

میجر جنرل سلیم نواز نے کہا کہ ملزمان کا کسی خاص تنظیم سے ابھی تک تعلق واضح نہیں ہوا ۔ ملزموں میں پاکستان اور ایرانی دونوں باشندے شامل ہیں جن سے پولیس تفتیش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس معاملے کا فیصلہ وزارتِ خارجہ ایران کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کے معاہدے سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لے کر کرے گی۔ ایرانی حکام کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔

اس موقع پر ایرانی صوبے سیستان کے گورنر محسن صدیقی نے حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات قائم ہیں جو پاکستانی فورسز کی جانب سے ایرانی مغویوں کی بازیابی کے اقدام سے مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد