’صدر کو فوجی عہدہ چھوڑنا ہوگا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ صدر مشرف اگر صدر رہنا چاہتے ہیں تو انہیں لازمی طور پر فوجی عہدہ چھوڑنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نامہ نگاروں کے مطابق شراکتِ اقتدار سے متعلق کسی ڈیل کے سلسلے میں صدر مشرف سے ہونے والی ملاقات کے کچھ دیر بعد پاکستان کے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات صدر مشرف کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ہوئی ہے۔ صدر مشرف نے سعودی عرب جاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ اس ملاقات کے لیے بینظر بھٹو لندن سے متحدہ عرب امارات پہنچیں تھیں۔ بینظیر بھٹو کا کہنا تھا کہ صدر مشرف اگر یونیفارم میں رہنے کے اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہیں تو اس صورت میں ان کی پارٹی کو صدر مشرف کسی صورت قبول نہیں ہوں گے۔ تاہم صدر مشرف کی جانب سے ان کے اس بیان پر ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ | اسی بارے میں جمہوری قوتوں کو موقع دیں: بینظیر25 April, 2007 | پاکستان بینظیر مشرف ملاقات اور پاکستانی سیاست28 July, 2007 | پاکستان مشرف بینظیر ڈیل پر متضاد بیانات17 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||