بجلی،طوفان سے چالیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دور افتادہ پہاڑی ضلع دیر بالا میں حکام کا کہنا ہے آسمانی بجلی گرنے اور آندھی اور طوفان سے کم از کم چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو گاؤں پانی میں بہہ گئے ہیں۔ دیر بالا کے ضلعی ناظم صاحبزادہ طارق اللہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کی شام دورافتادہ پہاڑی علاقے ناشنامل میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے اور شدید آندھی اور طوفانی بارش سے دو گاؤں پانی میں بہہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک انہیں چالیس سے پچاس افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ضلعی ناظم کے بقول انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری متاثرہ علاقے میں پہنچ چکی ہے جہاں لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے اور اب تک سترہ لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ضلعی ناظم کا کہنا تھا کہ طوفان اور بارش سے دو گاؤں پانی بہہ گئے ہیں جبکہ تین یونین کونسل متاثر ہوئی ہیں۔ | اسی بارے میں سیلاب و آسمانی بجلی سے 16 ہلاک16 June, 2007 | پاکستان بارشوں سے تباہی اور ہلاکتیں25 June, 2007 | پاکستان سیلابی ریلے میں پانچ بچے ڈوب گئے30 June, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||