BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 July, 2007, 18:28 GMT 23:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مولانا انسانی ڈھال نہ استعمال کریں‘

ایم کیو ایم(فائل فوٹو)
بیشتر مدارس اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے وہ مذمت سا منے نہیں آرہی جو آنی چا ہیے: ایم کیوایم
حکمراں اتحادی جماعت متحدہ قومی مومنٹ نے ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ لال مسجد کے نائب خطیب مولانا عبدالرشید پر دباؤ ڈالیں کہ وہ خود کو بچانے کے لیے ’انسانی ڈھال‘ کو استعمال نہ کریں۔

تنظیم کے مرکز پر اتوار کی شام پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ کے رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی نے کہا کہ لال مسجد کا مسئلہ اب ملکی بقاء کا مسئلہ ہے جسے فوری حل کیا جاناچاہیے اور لال مسجد میں مقید معصوم اور بے گناہ عورتوں اور بچوں کو بچایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مذہبی رہنما اور جماعتیں جو لال مسجد انتظامیہ کے رابطے میں ہیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

متحدہ کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ بیشتر مدارس اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے وہ مذمت سا منے نہیں آرہی جو آنی چا ہیے۔ انہوں نے کہا کہ لال مسجد انتظامیہ کی ’کھلی دہشت گردی‘ پر خا موشی عوام کے لئے باعثِ تشویش ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حیدر رضوی نے حکومتی موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ غصب کی گئی جگہ پر ہر قسم کی عبادت غیر شرعی اورغیر اسلامی ہے۔

آخر میں متحدہ کے رہنما نے لال مسجد آپریشن کے دوراں ہلاک ہونے والے فوجی افسر ہارون الاسلام کوخراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں شہید کہتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے اظہار ِتعزیت کیا-

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد