مولانا عزیز کا 7 روزہ پولیس ریمانڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کو سات روز کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ انہیں جمعرات کو چینی خواتین کے اغواء کے سلسلے میں قائم مقدمے میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ مولانا عبدالعزیز کو بدھ کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ برقعہ میں چھپ کر لال مسجد سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق مولانا عبدالعزیز انہیں تئیس جون کو چینی خواتین کے اغواء کے سلسلے میں مطلوب تھے۔ اب انہیں 12 جولائی کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ دوسری طرف مولانا عبدالعزیز کی صاحبزادی طیبہ دعا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہیں بھی چینی خواتین کے اغواء کے سلسلے میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔ گزشتہ سال منظور ہونے والے خواتین کے تحفظ کے بِل کے مطابق خواتین کو صرف دہشت گردی اور قتل کے مقدمات میں ہی پولیس ریمانڈ پر بھیجا جا سکتا ہے۔ | اسی بارے میں مولانا عبدالعزیز برقعے میں فرار ہوتے ہوئے گرفتار04 July, 2007 | پاکستان ’زیادہ مزاحمت نہیں کر سکیں گے‘05 July, 2007 | پاکستان ’برقعےمیں گرفتاری باعثِ شرم ہے‘05 July, 2007 | پاکستان خطروں سے کھیلتے پاکستانی صحافی05 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||