پردے کی بنا پرعدم امتیاز کا بل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد میں متحدہ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والی خواتین اراکین اسمبلی نے صوبے میں پردے کی بنیاد پر خواتین ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے جانے کے خلاف ایک بل جمع کرایا ہے۔ صوبہ سرحد اسمبلی کے سپیکر سکریٹریٹ میں جمع کیے جانے والے اس بل میں کہا گیا ہے کہ اگرصوبے کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں خاتون ملازمین کو عہدے میں ترقی، ملازمت یا داخلہ دینے میں پردہ کی بنیاد پرامتیازی رویہ روا رکھا گیا تو یہ ایک قابل سزا عمل ہوگا۔ اس بل میں پردے کی بنیاد پر خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے جانےکی سزا پندرہ ہزار روپے جرمانہ اور ایک ماہ تک قید تجویز کی گئی ہے یا پھر بیک وقت دونوں قسم کی سزا ئیں ہوسکتی ہیں۔ یہ بل متحدہ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والی چھ خواتین اراکین اسمبلی شگفتہ ناز، زبیدہ خاتون، فوزیہ فرخ، نرگس زین، آفتاب شبیر اور صابرہ شاکر کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ بل پر جمعرات کو بحث ہوگی۔ | اسی بارے میں سرحد اسمبلی میں بھی قراردادِ مذمت 19 June, 2007 | پاکستان سرحد اسمبلی کے سامنے سے بم برآمد14 January, 2007 | پاکستان حسبہ بل سرحد اسمبلی میں11 July, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||