لال مسجد: دو پولیس اہلکار رہا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں واقع لال مسجد کے لٹھ بردار طالبعلموں نے یرغمال بنائے گئے اسلام آباد پولیس کے چار اہلکاروں میں سے دو کو سنیچر کے روز رہا کردیا۔ طالبعلموں نے ان کو چھوڑنے کے بدلے میں حکومت سے زیرحراست اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ لال مسجد کے مہتمم مولانا عبد الرشید غازی نے بتایا کہ پولیس کے دو اہلکاروں کو ان کے ’کچھ مسائل‘ کی وجہ سے ان کے طالبعلموں نے چھوڑ دیا۔ تاہم پولیس کے دو اہلکاروں کی رہائی اس وقت ہوئی جب سنیچر کے روز عدالت نے زیرحراست تین طالبعلموں کی ضمانت منظور کرلی۔ مولانا عبدالرشید غازی نے بتایا کہ مزید دو طالبعلموں کو پیر کے روز عدالت سے ضمانت ملنے کی امید ہے اور اسی دن یرغمال بنائے جانے والے پولیس کے باقی دو اہلکاروں کو بھی رہا کردیا جائےگا۔ اسلام آباد پولیس کے چار اہلکار جمعہ کے روز لال مسجد کے قریب سے گزر رہے تھے کہ درجنوں ڈنڈہ بردار طالبعلموں نے ان کو گھیر لیا اور ان کو لال مسجد کے احاطے میں لے گئے۔
جمعہ کے روز پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد پولیس کی بھاری کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی لیکن لال مسجد کی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد پولیس کو وہاں سے ہٹا لیا گیا تھا۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر چودھری محمد علی نے بتایا کہ جمعہ کی رات ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں پولیس اہلکاروں کو اغواء کرنے کی صورتحال پر تفصیلی غور کرنے کے بعد لال مسجد کے خلاف آپریشن نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مولانا عبد الرشید غازی نےجمعہ کی رات بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ ان کا ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق سنیچر کو وہ عدالت میں گرفتار طالبعلموں کی ضمانت کے لیے درخواست دیں گے اور پولیس اس ضمانت کی مخالفت نہیں کرے گی۔
لال مسجد کے ساتھ منسلک جامعہ حفصہ کی طالبات کئی ماہ سے بچوں کی لائبریری پر قابض ہیں۔ لائبریری کا قبضہ چھوڑنے کے بدلے ان کا مطالبہ ہے کہ ملک میں شریعت نفاذ کی جائے۔ |
اسی بارے میں لال مسجد: پولیس اہلکار یرغمال18 May, 2007 | پاکستان لال مسجد :مذاکرات ختم16 May, 2007 | پاکستان لال مسجد انتظامیہ سے مذاکرات08 April, 2007 | پاکستان جامعہ حفصہ کے خلاف مظاہرہ23 April, 2007 | پاکستان مدرسہ حفصہ کے خلاف کراچی ریلی15 April, 2007 | پاکستان جامعہ حفصہ مدارس بورڈ سے خارج09 April, 2007 | پاکستان حفصہ کی طالبات کے خلاف مقدمات29 March, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||