BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: مولانا عزیز کا ٹیلیفونک خطاب

طلباء تحریک
’تھوڑا جہادی سٹائل اپنایا جائے تو تمام برائی کے اڈے بند ہوجائیں گے‘
اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے جمعرات کو کراچی میں حال ہی میں وجود میں آنے والی ایک تنظیم تحریک طلباء و طالبات کو اپنے ٹیلی فونک خطاب میں مشورہ دیا ہے کہ وہ ویڈیو فلموں کے دکانداروں کو کاروبار بند کرنے کے لیے کہیں۔

انہوں نے طلبا و طالبات سے کہا کہ جن علاقوں میں قحبہ خانے ہیں وہاں جلسے منعقد کیے جائیں۔

کراچی مدرسوں کے طلباء اور طالبات پر مشتمل تین ماہ قبل بننے والی تنظیمِ تحریک طلباء اور طالبات کے ارکان، جامعہ حفصہ تحریک کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے تھے۔ اس تحریک کا مقصد ’شریعت کا نفاذ اور رشوت، سود خوری اور فحاشی کا خاتمہ ہے‘۔ تاہم مظاہرے میں کوئی بھی خاتون شریک نہیں تھی۔

مولانا عبدالعزیز نے خطاب میں کہا’تھوڑا جہادی سٹائل اپنایا جائے تو تمام اڈے بند ہوجائیں گے‘۔ مظاہرے میں حکومت کے ساتھ ساتھ متحدہ قومی موومنٹ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

خودکش حملے
 نوجوانوں کو خودکش بم حملوں پر مجبور نہ کیا جائے، اگر یہ مجبور ہوگئے تو یہاں صرف مسلمان اور اسلامی نظام ہوگا، ان کے ٹکر میں جو بھی آئیں گے وہ تباہ اور برباد ہوجائیں گے
نورالہدیٰ

تحریک طلبا اور طالبات کے سرپرست اعلیٰ نورالھدیٰ نے حکمرانوں کو مخاطب کر کے کہا ’نوجوانوں کو خودکش بم حملوں پر مجبور نہ کیا جائے، اگر یہ مجبور ہوگئے تو یہاں صرف مسلمان اور اسلامی نظام ہوگا، ان کے ٹکر میں جو بھی آئیں گے وہ تباہ اور برباد ہوجائیں گے‘۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلام آباد میں منہدم مساجد کی تعیمر نو کرے اور جامعہ حفصہ اور جامعہ فریدیہ کے حکام سے مذاکرات کئے جائیں۔

تحریک کے رہنماء مفتی اسد اللہ نے کہا کہ ان کی تحریک بھی پرامن ہوگی وہ کوئی سخت طریقہ نہیں اپنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کو پیار سے سمجھائیں گے۔

اسی بارے میں
جامعہ حفصہ کے خلاف مظاہرہ
23 April, 2007 | پاکستان
’ڈیل ملک تباہ کر دے گی‘
17 April, 2007 | پاکستان
جامعہ حفصہ کے خلاف مظاہرے
19 April, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد