سندھ پولیس افسر اسلام آباد طلب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کے وزیراعلٰی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم ایک وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچے ہوئے ہیں۔ان کی آمد سپریم کورٹ کے معطل چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت سے دو دن قبل ہوئی ہے۔ ان کے وفد میں آئی جی سندہ پولیس جہانگیر مرزا، ایڈوکیٹ جنرل، میرپورخاص کے ڈی آئی جی اور سندھ کے چار اضلاع کے ضلعی پولیس سربراہان شامل ہیں۔ سندہ کے اس اعلٰی سطحی وفد کا اسلام آباد کے حکام کے ساتھ سندھ ہاؤس میں اجلاس بھی ہوا جس کی تفصیلات فریقین نے میڈیا کو بتانے سے گریز کیا۔ وزیراعلٰی سندہ ارباب غلام رحیم پاکستان کے چاروں صوبوں کے سربراہان میں سے پہلے وزیراعلٰی ہیں جنہوں نے جسٹس افتخار چودھری کو معطل کرنے پر صدر مشرف کی تعریف کی تھی اور اس قدم کوآئینی اور قانونی قرار دیا تھا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے معطل چیف جسٹس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ وزیراعلٰی سندہ کے وفد میں شامل سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل جہانگیر مرزا نے بی بی سی کو بتایا کہ ریفرنس میں مدد کی خاطر سندہ پولیس کے افسران کو وزیراعلیٰ کے حکم پر اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔ البتہ انہوں نے واضح کیا کہ وہ وزیراعلیٰ کے ساتھ نہیں بلکہ دفتری کام سے اسلام آباد آئے ہیں اور کل تک وہ شہر میں رہیں گے۔ | اسی بارے میں جسٹس کے حق میں ملک گیر احتجاج12 March, 2007 | پاکستان ’کھلی عدالت میں مقدمہ چلائیں‘11 March, 2007 | پاکستان معطلی: احتجاج، ہڑتال اور مظاہرے10 March, 2007 | پاکستان پاکستانی حکومتیں، جج اور عدلیہ11 March, 2007 | پاکستان ’وہ نظر بند نہیں‘ عظیم طارق 11 March, 2007 | پاکستان افتخار چوہدری، مسئلہ کس کو تھا؟09 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||