’احمدیوں کے خلاف تعصب کا سال‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جماعت احمدیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں ان کے تیس سے زائد پیروکاروں کے خلاف مذہبی بنیادوں پر فوجداری مقدمات درج کیے گئےہیں اور مقامی اردو اخبارات میں ان کے خلاف ایک ہزار سے زائد خبریں شائع کی گئیں۔ جماعت احمدیہ نے سال دو ہزار چھ کے لیے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ان کے خلاف درج کیے جانے والے زیادہ تر مقدمات توہین رسالت اور توہین قرآن کے ہیں۔ جماعت احمدیہ کے پیرکاروں کو پاکستان میں سنہ انیس سو چوہتر میں ایک آئینی ترمیم کے ذریعے دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا گیا تھا۔ جماعت احمدیہ کے ترجمان سلیم الدین نے کہا ہے کہ جب سے جماعت احمدیہ کے خلاف قانون سازی کی گئی ہے اس وقت سے دسمبر دوہزار چھ تک احمدیوں پر ساڑھے تین ہزارکے لگ بھگ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ اس تازہ رپورٹ کے مطابق سال دوہزار چھ میں دو احمدیوں کو محض عقیدے کی بنا پر قتل کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سب سے افسوسناک واقعہ گزشتہ جون میں جنڈوساہی سیالکوٹ میں پیش آیا جہاں ترجمان کے بقول مذکورہ فرقے کے ماننے والوں کو زدوکوب کیا گیا ان کی املاک نذر آتش کی گئیں اور ان لوگوں کو خواتین اور بچوں سمیت اپنے گھربار چھوڑنے پڑے۔ ترجمان کے بقول ان کے کارکنوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کےدوران ربوہ میں ان کے مخالف مولویوں کو جلسے کرنے اور جلوس نکالنے کی اجازت دی گئی جبکہ جماعت احمدی کے لوگوں کو اپنا سالانہ اجتماع کرنے کی اجازت نہ دی گئی۔ ترجمان کے مطابق سنہ دوہزار چھ میں پاکستانی اردو اخبارات میں احمدیوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات شائع ہوتے رہے اور ان بیانات کو جلی سرخیوں کے ساتھ بلا تحقیق شائع کیا جاتا رہا اور احمدیوں کی طرف سے بھجوائی جانے والے تردیدی بیانات کو صحافتی ضابطہ اخلاق کے برعکس مناسب شائع نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سال دوہزار چھ میں احمدیہ پریس کے خلاف بھی بے بنیاد مقدمات کا سلسلہ جاری رہا اور ان کے روزنامہ ابوالفضل کے تینتیس شمارے ضبط کیے گئے۔احمدیہ پریس پر چھاپے مارے گئے پرنٹر پبلشرکے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے گرفتاریاں کی گئیں۔ | اسی بارے میں عقیدے پر سزا11.08.2002 | صفحۂ اول مشترکہ یا جداگانہ؟14.09.2002 | صفحۂ اول غیر ووٹروں کی سیاسی سرگرمی02.10.2002 | صفحۂ اول مرزا طاہر کی تدفین کا تنازعہ20.04.2003 | صفحۂ اول مرزاطاہراحمد کا انتقال20.04.2003 | صفحۂ اول ’شر پسند‘ شاعری پر مقدمہ15 August, 2003 | صفحۂ اول احمدیوں کوتحفظ دیں: ایمنسٹی 05 November, 2004 | صفحۂ اول پاکستانی قادیانیوں پر غیرمعمولی حملہ07 October, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||