احمدیوں کوتحفظ دیں: ایمنسٹی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بنگلہ دیش کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ احمدیوں پر حملے کی دھمکی دینے والی تنظیمیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام کریں۔ ایمنسٹی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے براہمن باریا کے علاقے میں ایک مسجد پر حملے میں گیارہ احمدی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ایمنسٹی نے کہا کہ احمدیوں کے خلاف ایک عرصے سے جاری تحریک میں ایک تنظیم نے کتابچے بھی تقسیم کیے ہیں۔ ایمنسٹی نے کہا کہ کچھ گروہ احمدیوں کو غیر مسلم قرار دلوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش میں تقریباً ایک لاکھ احمدی ہیں۔ جنوری میں حکومت نے احمدیہ تحریک کی مطبوعات کی اشاعت پر پابندی لگا دی تھی۔ وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ان مطبوعات سے بنگلہ دیش کی اکثریتی آبادی کے جذبات مجروح ہونے کا اندیشہ تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||