BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 January, 2007, 08:44 GMT 13:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: فوجی کی ہلاکت پر احتجاج

فائل فوٹو
امریکی اتحادی فوج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے (فائل فوٹو)
پاکستان حکومت نے افغانستان کی سرحد پر واقع چوکی پر امریکی اتحادی افواج کی فائرنگ سے پاکستان کے ایک فوجی کی ہلاکت پر امریکہ کے سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج نوٹ کرایا ہے۔


دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں ممالک کے سفارتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کروائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

بیان کے مطابق اسلام آباد میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی سفیر کو منگل کو علیحدہ علیحدہ بلا کر احتجاج نوٹ کرایا گیا۔ دونوں سفارتکاروں نے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقعہ کی ابھی تحقیقات ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ بائیس جنوری کی سہ پہر شمالی وزیرستان میں شوال کے نزدیک واقع ایک چوکی پر امریکہ اور اس کی اتحادی افواج نے فائرنگ کی تھی جس میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

پاکستان کے فوجی ترجمان نے اُس واقعہ کی تفصیل جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فائرنگ غلطی سے کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی اتحادی افواج سے پاکستان نے سخت احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد