حبیب بینک سخت کنٹرول پر آمادہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے مرکزی بینک نے حبیب بینک آف پاکستان کے ساتھ منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے تحت حبیب بینک نے اپنی نیویارک برانچ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اندرونی کنٹرول سخت کرے گا۔ حبیب بینک نے اس سلسلے میں امریکی مرکزی بینک اور ریاست نیویارک کے بینکنگ ڈیپارٹمنٹ کے معائنہ کاروں کی طرف سے بیرونی نگرانی پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ حبیب بینک نے اس بات پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ کسی قسم کی بھی مشتبہ کارروائی کی نشاندہی کرے گا اور امریکی حکام کو اس سلسلے میں آگاہ کرے گا۔ معاہدے کے مطابق بینک آئندہ سے اپنے صارفین کی شناخت کی بھی پڑتال کرے گا۔ امریکہ کے مرکزی بینک نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ اس نے حبیب بینک کی نیویارک برانچ میں کن کوتاہیوں کا نوٹس لیا ہے۔ تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان امریکہ کی سربراہی میں قائم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم محاذ ہے اور شدت پسند گروہوں کی مالی معاونت کو روکنا بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اہم حصہ ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق معاہدے کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کرنے والوں کا پتا لگانا ہے۔ | اسی بارے میں حبیب بینک کا سودا ہوگیا29 December, 2003 | پاکستان حبیب بینک: نجکاری عدالت میں30 December, 2003 | پاکستان حبیب بنک میں ملازمین کی برطرفی10 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||