افغان سرحد پر دس افراد گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک افغان سرحد سے افغان فوجیوں نے پانچ لیویز اہلکاروں سمیت دس افراد کو سرحد عبور کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ کے قریب پیش آیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے بتایا ہے کہ بلوچستان لیویز کے پانچ اہلکار اور پانچ شہری ٹریکٹر ٹرالی پر پاک افغان سرحد پر قائم پاکستانی چوکی ترخہ کے قریب لکڑیاں چن رہے تھے کہ غلطی سے سرحد عبور کر گئے ہیں جس پر افغانستان کی رشید چوکی پر معمور افغان فوجیوں نے انھیں پکڑلیا ہے ۔ رازق بگٹی نے کہا کہ محکمہ داخلہ کے حکام افغانستان کے حکام سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی یہ معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ یہاں ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین سر حد پر اختلافات کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے لیکن صوبائی حکومت کے ترجمان نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ غلط فہمی کی وجہ سے ہوا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے مابین باقاعدہ سرحد نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات کبھی کبھار پیش آجاتے ہیں ۔ | اسی بارے میں افغان پاک تو تو میں میں16 December, 2006 | پاکستان افغانستان: پاکستانی ’ایجنٹ‘ گرفتار19 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||