بی بی سی کے دلاور ’رہا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی کے لاپتہ نامہ نگار دلاور خان وزیر منگل کی شام اچانک اسلام آباد میں واقع اپنے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ دلاور خان وزیر کو پیر کو نامعلوم افراد نے اسلام آباد کے مضافات سے اغواء کرلیا تھا۔ انہیں منگل کی شام اسلام آباد کے قریب واقع جنگل میں ’رہا‘ کر دیا گیا۔ دلاور صحیح سلامت ہیں اور ان کا کہنا ہے انہیں پیر ودھائی کے قریب نا معلوم افراد نے گاڑی سے اتار کر، انکی آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور انہیں لاتیں اور مکے مارے۔ انہیں کسی نا معلوم مقام پر لے جایا گیا جہاں ان سے کئی سوال کئے گئے۔ دلاور نے بتایا کہ ان سے انکی رپورٹنگ کے متعلق سوالات کئے گئے۔ منگل کو وہ جنگل کے قریب چھوڑ دیئے جانے کے بعد لفٹ مانگ کر ٹیکسی سٹینڈ تک پہنچے جہاں سے وہ بی بی سی کے اسلام آباد دفتر آئے۔ دلاور خان کی رہائی کے بعد پاکستان میں صحافیوں کی تنظیم پی ایف یو جے کے مظہر عباس نے کہا کہ دلاور کی بازیابی فوراً اس لئے ممکن ہو پائی کیونکہ ان کی وابستگی ایک بڑے ادارے سے ہے اور ادارے نے ’کافی شور‘ مچایا۔ مزید تفصیلات کچھ دیر بعد۔۔۔ |
اسی بارے میں حکومت دلاور کو بازیاب کرائے: مشترکہ قرارداد21 November, 2006 | پاکستان ہم کچھ نہیں کہہ سکتے: وزراء21 November, 2006 | پاکستان کسی کے پاس جواب نہیں 21 November, 2006 | پاکستان صحافتی تنظیموں کی تشویش21 November, 2006 | پاکستان دلاور کی گمشدگی پر اخبارات میں کیا چھپا؟21 November, 2006 | پاکستان صحافی کے بھائی کے قتل کی تحقیقات30 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||