کراچی: گم شدہ صحافی گھر آ گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے ایک صحافی سعید سربازی 60 گھنٹے نامعلوم افراد کی حراست میں رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔ اخبار ’بزنس ریکارڈر‘ سے منسلک سعید سربازی گھر سے پریس کلب جاتے ہوئے راستے میں لاپتہ ہوگئے تھے۔ صحافیوں نے الزام لگایا تھا کہ انہیں خفیہ اداروں نے حراست میں لیا ہے اور ان کی حراست یا گمشدگی کے خلاف صحافی دو دن سے سراپا احتجاج تھے۔ سعید سربازی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شب تین بجے کے قریب ایک ٹرک میں نامعلوم افراد سعید سربازی کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر کار ساز کے قریب شاہراہ فیصل پر چھوڑ گئے جہاں سے وہ ٹیکسی میں اپنے گھر پہنچے ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سعید کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں دوران حراست سونے نہیں دیا گیا جس کے باعث وہ آرام کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں گمشدہ صحافی، کیمرہ مین ’برآمد‘22 June, 2006 | پاکستان گمشدہ لوگوں پر بی بی سی کا پروگرام02 July, 2006 | پاکستان ایک گمشدہ آفیسر ہلاک16 July, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||