فوج کا ایک دستہ لبنان جائے گا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی حکومت نے فوج کا ایک دستہ لبنان بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان سنیچر کی شام کو وزیراعظم شوکت عزیز نے صحافیوں کو بریفگ دیتے ہوئے کیا اور بتایا کہ پاک فوج کا یہ دستہ صرف بارودی سرنگیں صاف کرنے کا کام کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لبنانی عوام اور حکومت کے بے حد اسرار پر پاکستان نے فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے اس بارے میں گزشتہ رات فون کرکے اپنے لبنانی ہم منصب کو مطلع بھی کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چونتیس دن تک لبنان پر اسرائیلی حملوں سے خاصی تباہی مچی اور مختلف علاقوں میں بارود اور بموں کے ٹکڑے پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق جنگ زدہ لبنانی شہریوں کو بارودی سرنگوں سے لاحق خطرات سے بچانے کے لیے آرمی انجنیئرنگ کور کا ایک دستہ جائےگا۔ لبنان بھیجے جانے والے فوجیوں کی تعداد تو انہوں نے نہیں بتائی البتہ اتنا کہا کہ وہ سینکڑوں میں ہوں گے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان تاحال امدادی سامان سے بھرے چار مال بردار فوجی سح ون تھرٹی طیارے لبنان بھیج چکا ہے اور لبنانی حکومت کی درخواست پر دو طیارے مزید روانہ کر رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی حکومت نے نیو یارک میں اپنے سفیر سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں طریقۂ کار طے کرنے کے لیئے اقوام متحدہ سے بات کریں۔ واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے کی فائر بندی کے بعد شوکت عزیز دنیا کے پہلے سربراہ حکومت تھے جو بیروت پہنچے تھے۔ ادھر دفتر خارجہ کی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے فوج بھیجنے کی خاطر اسلامی ممالک کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے بھی پاکستان سے درخواست کی تھی۔ | اسی بارے میں ’مسلمان ملک لبنان کا دفاع کریں‘04 August, 2006 | پاکستان لبنان کی پاکستان سے مدد کی اپیل10 August, 2006 | پاکستان جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لبنان پر سیمنار03 September, 2006 | پاکستان لبنان حملے: شدید ردعمل کا فقدان 28 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||