اکبر بگٹی کی لاش مل گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے اعلان کیا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کی لاش نکال لی گئی ہے اور کل جمعہ کو ان کی تدفین ڈیرہ بگٹی میں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت نواب اکبر بگٹی کے لواحقین سے رابطے میں ہے اور یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ تدفین میں شرکت کرنا چاہیں تو حکومت انہیں مکمل سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہے۔ اس بارے میں جب نواب اکبر بگٹی کے داماد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ہمارا متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہے کہ حکومت کے ہیلی کاپٹر میں نہیں جائیں گے کیونکہ انہی کو استعمال کر کے نواب بگٹی کو ہلاک کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہمیں لاش دینا چاہتی ہے تو وہ کوئٹہ میں دے جہاں ان کے خاندان کی خواتین بھی موجود ہیں۔ ’اہل خانہ اپنی رسومات کو ادا کرنے کے بعد ہی یہ فیصلہ کریں گے کہ انہیں کہاں دفن کیا جائے‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی طرح بھی حکومت کی پیشکش قبول نہیں ہے۔ | اسی بارے میں ’تدفین جرگے کے مطابق ہوگی‘31 August, 2006 | پاکستان ’حکومتی جرگے کا فیصلہ قبول نہیں‘31 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||