لاہور چھاؤنی میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں چھاؤنی کے علاقے میں ایک فوجی یونٹ میں جمعرات کو دھماکہ ہوا جس میں فوجی حکام نے چند فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ فوج کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر شوکت سلطان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ دھماکہ فوجی یونٹ کی ایک کینٹین میں گیس کا سلنڈر پھٹ جانے سے ہوا ہے جس میں چند فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ لاہور کینٹ میں یہ دھماکہ جمعرات کا شب ہوا جس کے بعد فوج نے فوری طور پر علاقے کوسیل کر دیا اور پولیس کو بھی جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دی۔ دھماکے کے بعد پاکستان کے چند نجی ٹی وی چینل تین فوجی جوانوں کی ہلاکت کی خبر نشر کرتے رہے۔ شوکت سلطان سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ خبر جلدی میں چلا دی گئی کیونکہ ایک ٹی وی چینل نے تو یہ خبر بھی دیدی تھی کہ پچاس جوان زخمی ہوئے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی ہلاک ہوا ہے یا نہیں ؟ تو انہوں نے کہاکہ ابھی صرف چند جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور وہ اس بارے میں مزید اطلاع اس لیے نہیں دیں گے کیونکہ اس خبر میں کوئی مفاد عامہ نہیں ہے۔ چھاؤنی کے علاقےمیں دوسال قبل بھی ایک دھماکہ ہوا تھا جسے پہلے پولیس حکام ایک معمول کی ریہرسل قرار دیتے رہے تھے لیکن بعد میں ایک ملزم کے گرفتارکر لیے جانے کے بعد پولیس نے اسے راکٹ کا حملہ بتایا تھا۔ تازہ واقعہ کے بعد بھی پولیس حکام کوئی اطلاع نہیں دے رہے۔ فوجی ہسپتال یعنی سی ایم ایچ تک بھی اخبار نویسوں یا کسی دوسرے اہلکار کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ فوج نے اس معاملے کی تفتیش کے لیے چند گھنٹے تک پولیس کو یونٹ کے اندر آنے کی اجازت نہیں دی اور فوج کا ہی بم ڈسپوزل عملہ جائے وقوعہ کا تجزیہ کرتا رہا۔ | اسی بارے میں لاہور چھاؤنی میں پراسرار دھماکہ01 June, 2004 | پاکستان کوئٹہ: فوجی ورکشاپ پرحملہ01 November, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||