BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 July, 2006, 17:08 GMT 22:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوموار سے نئی ٹرین

ٹرین
’پاکستان ریلوے جلد ہی چھتیس نئے انجن خریدنے کا عمل مکمل کر لے گا‘
پاکستان ریلوے نے چوبیس جولائی سے لاہور اور کراچی کے درمیان ایک نئی تیز رفتار ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ریلوے کے ترجمان کے مطابق سندھ ایکسپریس کے نام سے یہ نئی ٹرین چودہ اگست تک ایک دن چھوڑ کر اور بعد میں روزانہ چلے گی۔

ریلوے کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹرین لاہور اور کراچی کے درمیان فاصلہ ساڑھے پندرہ گھنٹوں میں طے کرے گی اور راستہ میں صرف چار اسٹیشنوں یعنی خانیوال، رحیم یار خان، روہڑی اور حیدرآباد پر رکے گی۔

یہ ٹرین چوبیس جولائی کو لاہور سے شام آٹھ بجے کراچی کے لیے روانہ ہوکر اگلے روز صبح ساڑھے گیارہ بجے کراچی پہنچے گی۔

ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین کچھ عرصہ پہلے چلائی گئی قراقرم ایکسپریس کی طرح چین سے درآمد کیے گئی نئی ویگنوں پر مشتمل ہے۔

اس ٹرین میں اکانومی کلاس کی چھ ویگنیں، لوئر اے سی کی چار اور اے سی سلیپر کی ایک ویگن کے علاوہ ڈائننگ کار بھی ہے جس میں ریلوے کا دعویٰ ہے کہ اعلی معیار کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ پاکستان ریلوے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ڈھائی سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلانے کے لیے ٹریک بچھانے کے لیے پیش کشیں طلب کررہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہزارہ میں حویلیاں اور خنجراب کے درمیان سات سو پچاس کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کے لیے ابتدائی مطالعہ کا کام جرمنی کی ایک کمپنی کو دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان ریلوے جلد ہی چھتیس نئے انجن خریدنے کا کام مکمل کرلے گا اور جرمنی سے بھی ایک سال کے لیے پندرہ انجن تجرباتی طور پر لیے جائیں گے۔

اسی بارے میں
تھر ایکسپریس واپس پہنچ گئی
18 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد