BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 July, 2006, 12:49 GMT 17:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا شبہ

کراچی
قتل کے بعد کراچی میں ہنگاموں میں گاڑیاں اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا
کراچی پولیس کو شبہ ہے کہ علامہ حسن ترابی کے قتل میں کالعدم شدت پسند تنظیم ملوث ہے۔ علامہ حسن ترابی اور ان کا بھانجا جمعہ کی روز ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

کراچی پولیس خودکش بمبار کے سر کی مدد سے اس کی شناخت کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پولیس کو قومی رجسٹریشن اتھارٹی نادرہ کے ریکارڈ سے بمبار کی شناخت کرنے میں ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

تفتیشی پولیس افسر کے مطابق نادرہ نے جس شحض کی نشاندہی کی تھی وہ شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا جب پولیس تصدیق کے لیئے پہنچی تو وہ زندہ موجود تھا۔

اس واقعے سے قبل کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات میں تین خودکش بم حملے ہوچکے ہیں۔

دو سال قبل حیدری مسجد اور امام بارگاہ علی رضا میں دوران نماز خودکش حملے کیئےگئے تھے۔ جبکہ گزشتہ سال مدرسہ مدینۃ العلم گلشن اقبال میں خودکش حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس کو ان واقعات میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے اور پولیس نے کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا۔

ان واقعات اور اس سے قبل علامہ حسن ترابی پر ہونے والے حملے کے روشنی میں پولیس کو شبہ ہے کہ اس میں بھی وہی شدت پسند تنظیم ملوث ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب شیعہ علماء کونسل سندھ کے سربراہ قمر عباس کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کے پاس دو افراد ریاض عرف ریاض معاویہ اور الطاف عرف قاری الطاف زیر حراست ہیں جو کراچی میں اس نوعیت کے خودکش حملوں کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں۔

دریں اثنا علامہ حسن ترابی کا سوئم عباس ٹاؤن کی مسجد مصطفیٰ میں ہوا جس میں سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔

قرآن خوانی سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مسجد کی تلاشی کی اور عباس ٹاؤن میں پولیس کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد