BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 June, 2006, 01:34 GMT 06:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قرآن کی بے حرمتی کا ایک اور مقدمہ

پنجاب میں دو ہفتوں کےدوران قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر پرتشدد مظاہروں کا یہ چوتھا واقعہ ہے
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں مشتعل افراد نے ایک نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی پولیس نے موقع پر پہنچ اس کی جان تو بچالی لیکن اسےگرفتار کرکے اس کے خلاف توھین مذہبی عقائد کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں فتومنڈ کے اس نوجوان پر الزام ہے کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں مبینہ طور پر قرآن پاک کو آگ لگا رہا تھا جب مقامی لوگوں نے گھر کا دروازہ توڑکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور مارتے ہوئے ایک قریبی دکان پر لے گئے۔

پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے اسے پر پٹرول چھڑک دیا لیکن آگ لگائے جانے سے پہلے ہی وہ خود کو چھڑا کر مقامی ناظم کے ڈیرے میں گھس گیا جہاں پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔

پولیس نوجوان کو تھا نے لے گئی تو مشتعل افراد نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا پولیس حکام نے ملزم کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس اروپ ٹاؤن شیخ صدیق نے مقامی اخبارنویسوں کو بتایا کہ ملزم نے پولیس کو بیان قلمبند کرایا ہے کہ اسے اپنی بہن کے کردار پر اعتراض تھا اور وہ نہیں چاہتا کہ مقدس کتاب اس کے کمرے میں رہے۔

پاکستانی پنجاب میں دو ہفتوں کےدوران قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعات پر پرتشدد مظاہروں کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

اس سے پہلے حاصل پور میں دو افراد کو تشدد کر کے ہلاک کیا جاچکا ہے جبکہ ڈسکہ میں احمدی جماعت سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کو علاقہ چھوڑنا پڑا۔

اسی بارے میں
توہین رسالت کا ملزم قتل
16 June, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد