پاکستانی بنگالیوں کی مسلم لیگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پاکستانی نژاد بنگالیوں نے سیاسی جماعت بنانے اور انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں جمعرات کی شام ایک جلسے میں پاکستان مسلم لیگ (اے کے فضل الحق) کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ اس جماعت کاصدر ڈاکٹر صالح ظہور کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس جلسے میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جنہوں نے سبز پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ ڈاکٹر صالح ظہور کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد سے بنگالیوں پر مظالم کئے گئے ہیں۔ایک جانب بنگلہ دیش کو علیحدہ کیا گیا دوسری جانب ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم تارکین وطن ہیں۔ ڈاکٹر ظہور نے دعویٰ کہا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں بنگالی رہائش پذیر ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرینگے اور مسلم لیگ(اے کے فضل الحق) کی تنظیم سازی کرینگے۔ ان کے مطابق ’ہماری جماعت کا کسی بھی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں ہے‘۔ ڈاکٹر ظہور کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی اس ملک کے قیام کے لئے قربانی دی مگر ہماری بستیوں کو بنیادی سہولیات نہیں دی جاتیں اور نہ ہی ہمیں روزگار فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر حقوق دیتے ہوئے بہانے بناکر تنگ کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سقوط ڈھاکہ کے بعد سے بڑی تعداد میں بنگالی پاکستان میں موجود ہیں جو اپنے آپ کو پاکستانی نژاد بنگالی کہتے ہیں۔ | اسی بارے میں کراچی کے ’بنگالی پاکستانی‘17 November, 2003 | پاکستان مشرقی پاکستان کے آخری دن13 December, 2004 | پاکستان اسے ٹائیگر کہا گیا02 February, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||