چینی کی گرانی، نیب تحقیقات ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی احتساب بیورو نے ملک میں چینی کی حالیہ گرانی پر چینی پیدا کرنے والے کارخانوں کے مالکان کے خلاف جن میں وفاقی وزراء کے علاوہ بہت سے ارکانِ پارلیمان بھی شامل ہیں تحقیقات کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ پیر کو جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں نیب کے ترجمان نے کہا کہ وہ ملک میں چینی کی قیمتیں مزید بڑھنے کا باعث نہیں بنانا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ چینی پیدا کرنے والے کارخانوں کے مالکان نے حکومت کی دھمکی دی ہے کہ اگر نیب کی تحقیقات کو فوری طور پر نہیں روکا گیا تو چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کے وسیع تر مفاد اور چینی کی مارکیٹ میں استحکام پیدا کرنے کی خاطر نیب نے ان تحقیقات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پہلا موقعہ ہے کہ نیب نے فوج اور ججوں کے علاوہ کسی شعبے کے خلاف تحقیقات کرنے سے اپنی معذوری کا اظہار کیا ہو۔ نیب نے چینی کی گرانی کے خلاف تحقیقات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ باوجود اس حقیقت کے کہ بہت سے حکومتی جماعت کے ارکان پارلیمان اور وفاقی وزراء چینی کے کارخانوں کے مالک ہیں اس بحران کے دوران ناجائز منافع کمانے والوں کو بے نقاب کرے گی۔ نیب کے ترجمان نے کہا کہ یہ تحقیقات چینی کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے شروع کی گئیں تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ ابھی ابتدائی معلومات ہی اکھٹا کرنا شروع کی گئی تھیں کہ بہت سے حلقوں کی طرف سے ایک شور برپا کر دیا گیا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی گویا نیب ہی چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بالکل بے بنیاد تھا اور یہ عام آدمی کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہا تھا۔ گزشتہ مہینوں میں عالمی منڈی میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کو وجہ بناتے ہوئے پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں سو فیصد سے زیادہ کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں پٹرول مہنگا تو چینی بھی مہنگی07 February, 2006 | پاکستان سندھ: گنے کے نرخ بڑھنے سے ملیں بند19 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||