BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے قریب شیلنگ

کراچی میں حزب اختلاف کے مطابق تین سو افراد کو گرفتار کیا گیا
کراچی میں حزب اختلاف کے مطابق تین سو افراد کو گرفتار کیا گیا
مغربی ذرائع ابلاغ میں متنازعہ کارٹونوں کی اشاعت کے خلاف حزب اختلاف کی ہڑتال کی اپیل کے دوران کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی جانب بڑہنے والے ایک جلوس پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے روک دیا۔ شدید شیلنگ کی وجہ سے عام شہریوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پیغمبر اسلام کے متنازعہ کارٹونوں اور سمارا میں دھماکے کے خلاف شہر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جمعہ کی شام احتجاجی جلوس نکالا گیا تھا۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ پرامن طریقے سے امریکی قونصلیٹ کی جانب جائینگے۔مگر زیب النسا اسٹریٹ پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے مظاہرین کو روک دیا۔

مظاہرین نے پریس کلب کی طرف بڑہنے کا اعلان کیا پولیس جیسے ہی آگے روانہ ہوئی تو مظاہرین عبداللہ ہارون روڈ پر آگئے۔ جہاں پولیس نے موبائیل کھڑی کرکے مظاہرین کو روکنے کی ایک مرتبہ پھر کوشش کی مگر ناکام رہی۔

مظاہرین جن میں چودہ سال سے چوبیس سال تک کے نوجوان شامل تھے،اس ملک کا دشمن امریکہ،گو بش گو اور بش کی آمد نامنظور کے نعرے بلند کرتے ہوئےقونصلیٹ کے قریب پہنچ گئے۔

پولیس نے سامنے موبائیلیں کھڑی کرکے آنسو گیس کا استعمال کیا اور بڑی تعداد میں اہلکار ڈنڈہ لہراتے ہوئے آگے بڑھے اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔

گورنر ہاوس کے چوک پر مظاہرین کھڑے ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔جس پر پولیس نے اور شیلنگ کی اور علاقے میں موجود عام لوگوں کی آنکھیں بھی سرخ ہوگئیں۔

مظاہرین آگے جاکر بسوں میں سوار ہوگئے پولیس اہلکاروں نے دس سے زائد موبائیلوں میں پیچھا کیا اور شھر کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر بھی شیلنگ کی۔ جس وجہ سے روڈ پر گزرنے والی گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو بھی سانس لینا دوبھر ہو گیا۔

پولیس نے مزار قائد اعظم تک مظاہرین کا پیچھا کیا۔مظاہرین شیعہ آبادی کے اکثریتی علاقے شاہ خراساں پہنچ گئے اور پولیس دور کھڑی رہی۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ترجمان حیدر زیدی نے بی بی سی کو بتایا کہ ہماری پرامن ریلی رواں دواں تھی پولیس نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے شیلنگ اور لاٹھی چارج کی۔

انہوں نے دعویٰ کی کہ ان کا تین سو سے زائد کارکن گرفتار کئے گئے ہیں۔

حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم صدر بش کی پاکستان آمد کے خلاف پرامن ریلی نکال رہے تھے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں تمام مسلمانوں کی مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

اسی بارے میں
بش کی آمد پر سکیورٹی سخت
03 March, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد