پاکستان پر امریکی پابندیاں ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نےجمہوریت کی بساط لپیٹنے پر پاکستان پر لگائی جانے والی برآمدی پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اعلان کےمطابق امریکی صدر جارج بش نے وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس کو بھیجے جانے والی ایک دستاویز میں لکھا ہے کہ وہ پاکستان پر لگائی گئی برآمدی پایندیوں کو ختم کر رہے ہیں ۔ امریکی صدر جارج بش نے کہا کہ اس سے پاکستان میں جمہوریت کی جانب جاری سفر میں آسانی ہو گی۔ پابندیاں ختم کرنے کے اعلان سے پاکستان کو دو سو ننانوے ملین امریکی امداد ملنے کے راستے میں آخری روکاوٹ بھی ختم ہو گئی ہے۔ امریکی کانگریس نے انیس سو ننانوے میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل مشرف کی طرف سے میاں نواز شریف کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد برآمدی پابندیاں عائد کی تھیں۔ ستمبر 2001 میں ہونے والے حملے کے بعد امریکہ پہلے ہی پاکستان پر سے بہت سے پابندیاں ہٹا چکا ہے۔ پاکستان کی طرف القاعدہ کے خلاف آپریشن میں مدد کی وجہ سے امریکہ نے پاکستان کوغیر نیٹو اتحادی کا درجہ دے رکھا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان غیر نیٹو اتحادی بن گیا17 June, 2004 | آس پاس امریکہ میں سہمے ہوئے پاکستانی17.09.2002 | صفحۂ اول امریکا نے سفری پابندیاں سخت کر دیں09.04.2002 | صفحۂ اول جوہری مواد، برآمد پر ضوابط سخت 27 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||