BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 June, 2004, 04:32 GMT 09:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان غیر نیٹو اتحادی بن گیا
جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوجیں
پاکستان کے لئے دوستی نبھانے کا تحفہ
امریکی صدر جارج بش نے پاکستان کو غیر نیٹو اتحادی کا خطاب دے کر اس کے ساتھ تعلقات مضبوط بنالئے ہیں۔

اس طرح کا پہلا اعلان امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے مارچ میں پاکستان کے اپنے دورے کے دوران کیا تھا ۔

یہ ایک طرح کا تحفہ ہے۔ یا یوں کہیئے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تعاون کے لئے امریکہ کے شکریہ کہنے کا ایک طریقہ۔

پاکستان اب ان ممالک کے چھوٹے سے گروپ کا حصہ بن گیا ہے جو امریکہ کے غیر نیٹو اتحادی ہیں۔

اس حیثیت کا مطلب یہ ہے کہ اب پاکستان غیر ملکی امداد اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں کئی طرح کی امداد کا حقدار ہو گیا ہے جن میں دفاعی سازو سامان مہیا کرنا بھی شامل ہے ۔

صرف چھہ برس پہلے کی بات ہے جب پاکستان جوہری دھماکے کرنے کی وجہ سے امریکی پابندیوں کا شکار تھا اور آج وہ اس خصوصی کلب میں شامل ہے جس میں امریکہ کے اسرائیل اور جنوبی کوریا جیسے نزدیکی دوست ہیں۔

ایک عجیب بات یہ ہے کہ پاکستان کو یہ خصوصی مقام دینے کا صدر کا اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب گیارہ ستمبر کے حملوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ میں پاکستان پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے اوسامہ بن لادن کو پناہ دینے کے لئے طالبان کی مدد کی تھی۔

لیکن یہ امریکہ اور پاکستان میں دوبارہ دوستی ہونے سے پہلے کی بات ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد