BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 January, 2006, 13:28 GMT 18:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی نژاد برطانوی ملک بدر

لندن دھماکے
ذیشان کے لندن بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا(فائل فوٹو)
پاکستانی حکام نے ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری ذیشان صدیقی کو اتوار کی رات برطانیہ ڈی پورٹ کر دیا ہے۔

ان پر لندن بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا تھا مگر بعد میں ان پر ویزا قوانین کی خلاف ورزی اور فراڈ کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا جو ثابت نہ ہو سکا۔

ذیشان صدیقی کی وکیل مسرت ہلالی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ذیشان صدیقی اب لندن میں واقع اپنے گھر میں واپس پہنچ چکے ہیں اور ان کی آج ذیشان سے فون پر بات بھی ہوئی ہے۔

ذیشان صدیقی کو گزشتہ برس پندرہ مئی کو صوبہ سرحد کے شہر شب قدر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ذیشان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انیس سو ننانوے میں لندن میں اپنے گھر سے کسی کو بغئیر بتائے چلے گئے تھے۔

ذیشان کی وکیل کے مطابق انٹیلیجنس حکام نے لندن بم دھماکوں کے بعد ذیشان صدیقی سے اس بارے میں تفتیش کی تھی مگر ان کے لندن بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا تھا۔

پشاور کے ایک مجسٹریٹ اور سیشن عدالت میں ذیشان کے خلاف ویزا خلاف ورزی اور فراڈ کے دو مقدمات چلائے گئے تھے مگر دونوں عدالتوں نے انہیں ان الزامات سے بری کر دیا تھا جس کے بعد ان کو اتوار کی شب قطر ائرلائن کی پرواز کے ذریعے برطانیہ ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد