BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 December, 2005, 16:29 GMT 21:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسقط سے 700 پاکستانی بے دخل

غیر قانونی تارکین وطن
اس سال خلیجی ریاستوں سے بے دخل کئے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد اکیس ہزار تک پہنچ گئی ہے
مسقط کی جیلوں سے مزید سات سو پاکستانی قید رہائی پا کر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے یہ قیدی مسقط سے المحمدی لانچ کے ذریعے کراچی کے گھاس بندر پہنچے جہاں ان سے ایف آئی اے حکام نے پوچھ گچھ کی۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد جن کے بعد ان کو اپنے گھروں کی جانب جانے کی اجازت دے دی گئی۔ بغیر پاسپورٹ اور ویزے غیر قانونی طریقے سے خلیجی ممالک جانے والے ان افراد کی وطن واپسی کا انتظام انصاربرنی ٹرسٹ کا جانب سے کیا گیا تھا۔
واپس آنے والے ان پاکستانیوں میں سے کئی کے جسم پر پورے کپڑے بھی نہیں تھے تو کچھ تو ننگے پاؤں تھے۔جبکہ کئی روز سے کھانا نہ کھانے کی وجہ سے ان کے جسم نڈہال ہوچکے تھے۔

انصار برنی ٹرسٹ کے صارم برنی نے بتایا کہ واپس آنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق پنجاب سے تھا۔ ان کو ایجنٹ سہانے خواب دکھاکر ہزاروں روپے بٹورتے ہیں۔ اس کے بدلے ان کی جانوں کا سودا کرتے ہیں۔

صارم برنی کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں پاکستانیوں کے ساتھ ایرانی ایجنٹ بھی ملوث ہیں۔ جنہیں اس بات کا علم ہوتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح ان لوگوں کو بارڈر کراس کردینگے۔

واپس آنے والے تمام پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وہ اچھے روزگار کی تلاش میں تیس سے پینتیس ہزار دیکر دوبئی جانے کے لیے نکلے تھے مگر راستے میں عمان میں انہیں پکڑا لیا گیا۔

صارم برنی کے مطابق اس سال بارہ ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ڈیپٹی ڈائریکٹر محمد مالک کے مطابق یہ لوگوں پہلے ہی جیل کاٹ کر آتے ہیں اس لیے انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا۔ کسی بھی جرم میں کسی تو دو مرتبہ دب سزا نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں تک رسائی کی کوشش کی جاتی۔اس سال ہم نے پچانوی کے قریب ایجنٹ گرفتار کئے ہیں۔

اسی بارے میں
سری لنکا سے وطن واپسی
11 October, 2003 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد