ڈیڈ لائن پر عمل ناممکن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں مدارس کی تنظیم اتحاد تنظیمات مدارس دینینہ نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے لیے مقرر کی گئی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔ واضح رہے کہ صدر پرویز مشرف نے پہلی دسمبر کو ایک آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے تحت مدارس کو اکتیس دسمبر تک رجسٹریشن کرانے کے لئے پابند کیا گیا ہے۔ تنظیم اتحاد تنظیمات مدارس دینینہ کے سربراہ مفتی منبیب الرحمان نے کراچی میں ہفتے کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں تیس جون تک کی توسیع کی جائے کیونکہ ہر تنظیم ضلع کی سطح پر اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کریگی اور وہ تمام کارروائی مکمل کرا کے نئے فارم رجسٹرار کے پاس جمع کروائینگے۔ ان کے مطابق تنظیم اتحاد تنظیمات مدارس دینینہ کی پوری قیادت ایران حکومت کی دعوت پر ایران جارہی ہے۔ جہاں سے آنے کے بعد رجسٹریشن کی کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک ایک بھی غیر ملکی طالب علم کو زبردستی ڈی پورٹ نہیں کیا ہے۔ انہوں نہ کہا کہ وہ اس مطالبے پر قائم ہیں کہ جو غیر ملکی طلبہ موجود ہیں انہیں تعلیم مکمل کرنے دی جائے اور جو آنا چاہتے ہیں انہیں این او سی کے بعد آنے دیا جائے۔ کیونکہ یہ پاکستان کے علاوہ مسلم امہ کے لیے بھی بہتر ہے۔ وفاق المدارس عربیہ کے ناظم قاری حنیف جالندھری نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے پانچ ہزار سے زائد غیر ملکی طلبہ جو واپس اپنے ممالک گئے تھے، حکومت کی پالیسی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ طلبہ مدارس سے رابطے میں ہیں اور واپس آکر اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں انتظار کرنے کو کہا گیا ہے۔
ناظم قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہئیے کیونکہ دینی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکیوں نے اب بھارت کا رخ کیا ہے اور بھارتی حکومت انہیں ویزے میں رعایت بھی دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر پرویز مشرف ہی اس معاملے میں بااختیار ہیں۔ ہم انتظار میں ہیں کہ وہ کب ہم سے ملاقات کرینگے۔ دوسری جانب مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے ٹیکسٹ بک بورڈ کے منظور کردہ سائنسی مضامین کو میٹرک کے نصاب میں شامل کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا اصل مسئلہ ہماری تنظیمات کے تمام درجات کی اسناد کو غیر مشروط طور پر تسلیم کرنا اور پاکستان میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے طرز پر انہیں میٹرک تا ایم اے کے امتحانات لینے اور نصاب مقرر کرنے کو قانونی حیثیت دینا ہے۔ واضح رہے کہ لندن بم دہماکوں کے بعد صدر پرویز مشرف نے پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ سے پاکستان چھوڑنے کو کہا تھا۔ | اسی بارے میں قاتل کی گرفتاری کا دعویٰ 24 September, 2005 | پاکستان کاروائی کا خطرہ: چھٹیاں منسوخ25 August, 2004 | پاکستان صوبہ سرحد:مدارس قوانین مزید سخت17 August, 2005 | پاکستان مظاہروں میں لوگوں کی کم دلچسپی 22 July, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||