پٹرول سستا کیا جائے: بلوچستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان اسمبلی نے متفقہ طور پر وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کمی کی جائے۔ یہ قرار دار حزب اختلاف کے اراکین نے پیش کی ہے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت ستر ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر تقریباً پچپن ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف کچکول علی ایڈووکیٹ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارت وال اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر قرارداد پیش کی۔ حزبِ اقتدار کے اراکین نے بھی اس قرارداد کی حمایت کی ہے۔ قرار دار میں کہا گیا ہے کہ ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں بلا جواز اضافے سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس بارے میں کچکول علی ایڈووکیٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ تیل کے بارے میں قائم ایڈوائزری کمیٹی غیر آئینی طور پر قائم کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ صوبہ سرحد اسمبلی بھی اسی طرح کی ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر چکی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے پہلے بھی کئی قراردادیں پیش کی جا چکی ہیں لیکن کسی پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔ | اسی بارے میں پٹرول باون روپے اکسٹھ پیسے ہوگیا 31 August, 2005 | پاکستان مہنگائی کی نئی لہر02 July, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||