BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 September, 2005, 09:22 GMT 14:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکیل کی عدالت میں گرفتاری، رہائی

نصیر بھٹہ کو تقریبا آدھا گھنٹہ ہائی کورٹ کے چیف سیکیورٹی آفیسر کے کمرہ میں زیر حراست رکھا گیا
مسلم لیگ (نواز) کے ایک رہنما اور لاہور کے سینئر وکیل نصیر بھٹہ کو آج لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کے الزام میں کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔

گزشتہ انتخابات میں نصیر بھٹہ مسلم لیگ (نواز) کی طرف سے لاہور میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑے تھے لیکن ناکام ہوگئے تھے۔

وہ آج لاہور کے نشتر ٹاؤن میں مسلم لیگ(نواز) کے امیدوار زاہد اکرم نت کی ایک رٹ درخواست سماعت کے لیے منظور کیے جانے کے لیے دلائل دے رہے تھے۔

زاہد اکرم نت کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے اس بنیاد پر مسترد کر دیے تھے کہ ان میں جن لوگوں کے نام تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے طور پر دیے گئے تھے انہوں نے ریٹرننگ افسر کے پاس جاکر اس بات سے انکار کردیا تھا کہ انہوں نے انہیں تجویز کیا ہے۔ حکمران مسلم لیگ کے نامزد امیدوار شیخ یونس یہاں سے بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

آج نصیر بھٹہ اس رٹ درخواست کو سماعت کے لیے منظور کیے جانے کے حق میں بیس منٹ سے زیادہ دلائل دیتے رہے لیکن چیف جسٹس کا موقف تھا کہ لاہور ہائی کورٹ یہ رٹ درخواست ایک بار مسترد کرچکی ہے اور اسے دوبارہ داخل نہیں کیا جاسکتا۔

اسی دوران میں جج نے وکیل سے اپنے دلائل ختم کرنے کے لیے کہا تو ان کی جج سے سخت کلامی ہوگئی جس پر جج نے انہیں توہین عدالت کا مرتکب ہونے پر گرفتار کرنے اور بیس ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا۔

نصیر بھٹہ کو تقریبا آدھا گھنٹہ ہائی کورٹ کے چیف سیکیورٹی آفیسر کے کمرہ میں زیر حراست رکھا گیا تاہم لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر انہیں رہا کردیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپبے ہنگامی اجلاس میں نصیر بھٹہ کی حراست کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ وہ عدالت عالیہ کو خط بھیجے گی کہ بار کے ساتھ اچھا نہیں ہورہا۔

موجودہ چیف جسٹس چودھری افتخار کے دور میں لاہور بار کے وکلا اور جج کے درمیان متعدد بار تلخ صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد