BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 September, 2005, 19:33 GMT 00:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جج کی خود کشی، شوہر گرفتار

خاتون جج
پاکستان میں کچھ پیش رفت کے باوجود خواتین کافی دباؤمیں کام کرتی ہیں
کراچی میں پولیس نے خودکشی کرنے والی خاتون جج شائستہ حامد کا شوہر ہونے کی دعویدار عابد کو گرفتار کر کے عدالت سے ریمانڈ بھی لے لیا ہے۔

شرف آباد کی رہائشی شائستہ حامد جوڈیشل مجسٹریٹ ون کراچی ویسٹ نے پنکھے میں دوپٹہ باندھ کی خودکشی کرلی تھی۔

ان کے لواحقین نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ غیر شادی شدہ تھیں بعد میں پولیس کانسٹیبل عابد نے نیو ٹاؤن پولیس کو نکاح نامہ پیش کیا تھا۔ جس کے مطابق اس نے خاتون جج سے شادی کی تھی۔

ایس پی انویسٹیگیشن نیاز کھوسو نے بی بی سی کو بتایا کہ عابد نے جو نکاح نامہ پیش کیا ہے وہ درست ثابت ہوا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا ہے کہ ہم نے خفیہ شادی کی تھی اور رہنے کے لیے شرف آباد میں کرائے پر ایک علیحدہ گھر بھی لیا تھا۔

عابد نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے شائستہ کو کہا تھا کہ ہمیں ساتھ رہنا چاہیے مگر اس پر شائستہ کے گھر والے راضی نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے اس سے پہلے بھی خواب آور گولیاں کھا کر خود کشی کی کوشش کی تھی۔

نیاز کھوسو کے مطابق تحقیقات سے یہ لگتا ہے کہ عابد شائستہ کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا جبکہ والدین انہیں چھوڑ نہیں رہے تھے۔ دونوں کے دباؤ کی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔

شائستہ حامد کے بھائی حسن نے پولیس کو بتایا ہے کہ عابد ان کو اور ان کی بہن کو بلیک میل کرتا تھا۔ جس سے شائستہ پریشان رہتی تھی اور ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی۔

ایس پی نیاز کھوسو نے بھی تصدیق کی کہ ایسے شواہد ملے ہیں جس میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ عابد شائستہ حامد کو بلیک میل کرتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کے شائستہ نے اپنی بہنوں اور سہیلیوں کو بتایا تھا کہ عابد انہیں تنگ کرتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد