BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 August, 2005, 09:06 GMT 14:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں الیکشن کی صبح

News image
عام تعطیل کی وجہ سے شہر کی بڑی مارکیٹیں اور کاروبار بند ہے
کراچی میں اٹھارہ اگست کی صبح معمول سے اس لیے مختلف نظر آئی کہ بس سٹاپوں پر دفتر اور اسکول کالجز جانے والوں کا رش نہ تھا اور نہ ہی سڑکوں پر ٹریفک کا غیرمعمولی شور جو کراچی شہر کی پہچان ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم ہی تھی۔ عام طور پر اس کی دو وجوہات ہوتی ہیں ایک یہ کہ ٹرانسپورٹر حضرات کسی ممکنہ گڑبڑ کے خدشے کے تحت گاڑیاں کم ہی سڑکوں پر لاتے ہیں اور دوسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ الیکشن کے دوران کوچز اور منی بسیں پولیس والے اپنے استعمال کے لیے تحویل میں لے لیتے ہیں۔ سترہ اگست کی شام سے ہی بعض علاقوں میں کوچز اور منی بسیں رینجرز کے اہلکاروں کی تحویل میں آچکی تھیں۔

البتہ گلی محلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں کھلی ہوئی تھیں اور گلی کے کونے پر بیٹھے موچی حضرات انتخابی عمل سے بے نیاز جوتوں کی مرمت اور انہیں چمکانے میں مصروف تھے اسی طرح شہر کے مصروف علاقے برنس روڈ پر یومیہ اجرت پر کام کے منتظر راج مزدوروں کے چہروں پر بھی انتخابات اور ووٹ کا کوئی عکس نہ تھا۔

اخباروں کے سٹالوں پر بھی عام دنوں کی طرح لوگ شہ سرخیوں پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔ عام تعطیل کا سب سے زیادہ فائدہ بچے اور نوجوان اٹھاتے ہیں جو صبح ہی سے گلی محلوں میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہوگئے تھے۔

پولنگ شروع ہونے کے دو گھنٹےگزر جانے کے باوجود بعض پولنگ اسٹیشنوں پر سکوت طاری تھا۔ رینجرز کے جوان مستعدی سے بندوقیں تانے کھڑے تھے جبکہ کچھ جگہوں پر پولیس والے اخبار پڑھ کر بوریت دور کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد