BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 August, 2005, 07:59 GMT 12:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ: پرانی دشمنی پر چار خواتین قتل

پولیس
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا سبب پرانی دشمنی معلوم ہوتا ہے
سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے کچے کے علاقے میں چار خواتین کو جن میں دو بچیاں بھی شامل ہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ قاتلوں نے مقتولین کے گھروں کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔

یہ واقعہ سندھ کے دو اضلاع دادو اور نوشہروفیرز کو ملانے والے پل کے قریب واقع گاؤں سنھری لودو میں پیش آیا ہے۔

نوشہرو فیروز کی پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات کو تین بجے کے قریب بیس سے زائد مسلح افراد نےگاؤں پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ حملہ آور بعد میں گھروں میں داخل ہو گئے اور انہوں نے دو خواتین اور دو معصوم بچیوں کو قتل کر دیا جبکہ ایک اٹھارہ سالہ لڑکی زبیدہ کو اغوا کر لیا تاہم حملہ آور جاتے ہوئے اسے راستے میں چھوڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا سبب پرانی دشمنی معلوم ہوتا ہے۔ واقعہ کے بعد لوگوں نے احتجاجاً قومی شاہراہ اور انڈس ہائی وے کو ملانے والے دادو مورو پل پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ احتجاج کرنے والے افراد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد