BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہمیں تمام مدرسوں کا علم نہیں‘
News image
’سرحدی علاقوں میں واقع مدرسوں کے بارے میں معلومات رکھنا بہت مشکل ہے‘
پاکستان کے وزیرِ تعلیم نے کہا ہے کہ ملک میں چند ایسے مدرسے ہو سکتے ہیں جن کے بارے میں حکومت کو معلومات حاصل نہیں ہیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیِر تعلیم جاوید اشرف نے کہا کہ’ اسلام مدرسوں پر نظر رکھی جا رہی ہے لیکن سرحدی علاقوں اور پہاڑیوں میں واقع مدرسوں کے بارے میں معلومات رکھنا بہت مشکل ہے کیونکہ ایسے مدرسے رجسٹر نہیں کیے گئے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ ایسے مدرسے بھی ہوں جن کے بارے میں ہمیں بالکل معلومات نہ ہوں‘۔

جاوید اشرف نے برطانوی حکام پر زور دیا کہ وہ اس مدرسے کا نام ظاہر کریں جہاں پر شہزاد تنویر نامی خودکش حملہ آور نے تعلیم حاصل کی تھی تاکہ اس کے خلاف تحقیقات کی جا سکیں۔

اس سے قبل پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر سے ٹیلیفون پر بات کی جس میں انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کو لندن بم دھماکوں کی تفتیش کے سلسلے میں ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو پرطانوی وزیرِ خارجہ جیک سٹرا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ پاکستان میں واقع کچھ مدرسوں کی سرگرمیوں سے پریشان ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد