BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف کی پیر پگارہ سے ملاقات

پیر پگارہ
پیر پگارہ نے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت سے اتحاد کرنے سے انکار کیا ہے
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے منگل کے روز کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارہ سے ملاقات کی ہے۔

کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ون ٹو ون ہونے والی یہ ملاقات پون گھنٹے جاری رہی۔

سندھ کے وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کے جانب سے دیے گئے ظہرانے کے موقعے پر دونوں رہنماؤں میں یہ ملاقات ہوئی۔

صدر پرویز مشرف تین روزہ دورے پر پیر کی شب کراچی پہنچے جہاں انہوں نے سندھ میں سیلابی صورتحال کے علاوہ امن امان پر بھی اجلاس کیے ہیں۔

صدر پرویز مشرف کی پیر پگارہ سے ملاقات کو سیاسی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم سمجھا جارہا ہے۔

پیر پگارہ سندھ میں حکومت کے اہم اتحادی ہیں لیکن انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت سے اتحاد کرنے سے انکار کیا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شوکت عزیز نے سنیچر کے روز کنگری ہاؤس میں پیر پگارہ سے ملاقات کی تھی۔

 اس سے قبل وزیر اعظم شوکت عزیز نے سنیچر کے روز کنگری ہاؤس میں پیر پاگارہ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں سندھ کے گورنر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم بھی موجود تھے
اس ملاقات میں سندھ کے گورنر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم بھی موجود تھے۔

شوکت عزیز نے یہ ملاقات پیر پگارہ کے اس بیان کے بعد کی تھی جس میں پیر پاگارہ نے کہا تھا کہ موجودہ حالات سے لگتا ہے کے سندھ میں موجودہ وزیر اعلیٰ کی جگہ پر کوئی نگران وزیر اعلیٰ آجائے گا۔

وزیر اعظم شوکت عزیز نے پیر پگارہ کی اس بیان کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ سندھ میں کوئی بھی تبدیلی نہیں لائی جا رہی۔ جبکہ ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ یہ پیر پگارہ کی ذاتی رائے ہے۔

فنکشنل لیگ کے قریبی حلقوں کا کہنا ہےکہ پیر پگارہ کی جماعت سندھ کے کچھ اضلاع میں اپنے ضلع ناظم لانا چاہ رہی ہے۔

اسی لیے پیر پگارہ نے اپوزیشن جماعت پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

حکمران جماعت اور اس کے سربراہ چودہری شجاعت سے ناراض پیر پگارہ نے کہا ہے کہ پی پی پی سندھ میں جہاں چاہے گی ہم ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کو تیار ہیں۔

غیر معمولی بات چیت کرنے کے حوالے سے مقبول پیر پگارہ نے صدر پرویز مشرف سے ملاقات پر تبصرے سے انکار کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد